Enlightenment is a privilege not all of us get the honor to achieve. & Awareness is the basic step towards it. Being a socially, religiously, economically, politically aware person lets you be the best version of yourself. Until then, you’re not aware of your due rights and your responsibilities which would create a sustained system. Here’s a masterpiece poem reflecting the significance of awareness in our lives. Living a life without being aware is a dull life much similar to the life of a sheep who has no goals in life.

آگہی..

بصیرت کا تحفہ ہر ایک کو نصیب نہیں ہوتا، لیکن آگہی بصیرت کی جانب جاتا رستہ ہے جس کو اختیار کرنا ہر ایک کے بس میں ہے. معاشرتی، معاشی، سماجی، اور سیاسی طور پر آگاہ رہنا آپ کو بہترین انسان بنا سکتا ہے. یہ شعور ہی ہے کہ جو آپ کو آپ کے حقوق و فرائض سے آگاہ کرتا ہے اور ایک پرسکون اور منظم معاشرے کی بنیاد رکھتا ہے. اس ویڈیو میں موجود خوبصورت نظم آگہی کی ضرورت اور اس کی اہمیت کو اجاگر کر رہی ہے کہ جس کے بغیر ہماری زندگیوں میں بھیڑ بکریوں کی مانند بے رونق اور بے مقصدیت ہوجائے گی. آگہی کا در کھولو، آگہی ضروری ہے قفلِ زندگی کھولو، آگہی ضروری ہے نعمتوں کی بارش ہے، پھر بھی رب کی ناشکری بندگی نبھانے کو، آگہی ضروری ہے ظلم سہتے رہنا تو، بے کسوں کا شیوہ ہے پرچمِ مغاوت کو ، آگہی ضروری ہے ناخدا کی نادانی، پھر بھنور میں لے آئی ساحل تک پہنچنے کو، آگہی ضروری ہے رہبروں کی مسند پر، رہزنوں کے ڈیرے ہیں تخت یہ چھڑانے کو، آگہی ضروری ہے کس قدر تعصب ہے، میڈیا کے چہرے پہ راستی کے پانے کو، آگہی ضروری ہے کیا برا ہے اچھا ہے، جاننا تو لازم ہے خود نبی نے فرمایا، آگہی ضروری ہے آگ سے جو بچ جائے، جیت تو اسی کی ہے جنتوں کے پانے کو، آگہی ضروری ہے

Add comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

SUBSCRIBE FOR EMAIL UPDATES

Loading